نا محرم عورتوں کے سامنے نظریں نیچے کرنے پر ثواب کا حکم

September 22, 2023

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: نا محرم خاتون کے سامنے آجانے پر نظریں نیچے کرنا اور یہ سوچنا کہ اس کے دل میں میری عزت بنےگی اور اللہ تعالیٰ نا محرم کو نہ دیکھنے کا ثواب بھی دیں گے تو کیا اس سے ثواب ملےگا ؟ اگر نہیں ملےگا تو میری رہنمائی فرمادیں کہ کیا نیت کرنی چاہیے ؟

جواب: صورتِ مسئولہ میں سائل کا اس نیت سے نامحرم کو نہ دیکھنا کہ اس سے اُس کے دل میں میری عزت بنے، درست نہیں ہے، بلکہ نامحرم کو نہ دیکھنے کا حکم اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں دیا ہے، اور احادیث میں بھی اس کی تاکید وارد ہوئی ہے، لہٰذا نظر کی حفاظت کرتے ہوئے دل میں یہ نیت ہونی چاہیے کہ نظر کی حفاظت کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے نظر یں جھکاتا ہوں تو اس پر ثواب ملے گا، کیوں کہ اعمال کے ثواب کا دارومدار نیتوں پر ہے، بہرصورت نظریں نیچے رکھنا ضروری ہے۔ (سورۃالنور: 30- احکام القرآن، باب ما يجب من غض البصر عن المحرمات، ج:3، ص:407، ط: دار الکتب العلميۃ)