کراچی(نیوز ڈیسک) انجمن اساتذہ، وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) نے اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاقی وزارت تعلیم، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر اعلی سطحی اداروں کے ساتھ تنازعات میں الجھے بغیر یونیورسٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں۔ اساتذہ کی تنخواہیں ، پینشن، میڈیکل کی ادائیگیاں نہ ہونے سے یونیورسٹی کے اساتذہ شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں۔