کورنگی لٹیروں کیلئے جنت بن گیا

September 22, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ضلع کورنگی لٹیروں کیلئے جنت بن گیا۔بلال کالونی کے سیکٹر آٹھ بی میں ملزمان گھر والوں کو یرغمال بنا کر سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان خود کو حساس ادارے کا اہلکار بتا کر گھر میں داخل ہوئے۔ شہری کے مطابق آٹھ ملزمان میں سے تین نے پولیس جیسی وردی پہنی ہوئی تھی،واردات سے قبل ریکی اور واردات کے بعد ملزمان کے فرار ہونے کی فوٹیج سامنے آگئی۔ملزمان نے واردات سے قبل ریکی کے دوران گاڑی میں الگ نمبر پلیٹ کا استعمال کیا۔