اسٹاک مارکیٹ، الیکشن تاریخ کے اعلان سے تیزی، 313 پوائنٹس کا اضافہ

September 22, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ایس او ایز سے متعلق پالیسی اور الیکشن تاریخ کے اعلان کا سرمایہ کاروں کی جانب سے خیر مقدم ، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 313پوائنٹس کا اضافہ،46ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہو گئی، 59.63 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی۔