کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں انتخابات آزاد اور شفاف ہوں،کسی جماعت کو انتخابات پر اعتراضات نہیں ہونا چاہیے۔
سی پیک کے بانی آصف علی زرداری ہیں، چاہے ہمارے خلاف کتنا بھی پروپیگنڈا کیا جائے پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی۔جب بھی انتخابات ہوں گے تو ملک بھر سے پیپلز پارٹی اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی۔
نگراں حکومت کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جانا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کوکراچی پریس کلب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی سالگرہ تقریب کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارے دور میں انرجی ڈپارٹمنٹ نے 2 لاکھ سے زائد گھروں کو سولر سسٹم فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سیلاب زدہ لوگوں کو گھر بنا کر دیے اور سولر سسٹم لگا کر دیے۔