شہباز شریف اپنے بھائی کو پچ رپورٹ دینے لندن گئے ہیں،فرد وس عاشق

September 22, 2023

لاہور(نمائندہ جنگ)شہباز شریف کی ایک روز بعد ہی برطانیہ واپسی پرمرکزی سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رد عمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف لندن میں نواز شریف کو پچ رپورٹ دینے گئے ہیں،نوازشریف پچ رپورٹ دیکھ کر ہی کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے ،وہ ہوم گراؤنڈ پر بھی کنڈیشنز دیکھ کر کھیلنا چاہ رہے ہیں۔