راولپنڈی، اسلام آباد ، حطار، دینہ، بیول (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار، نامہ نگاران) مختلف واقعات میں8افرادجان کی بازی ہارگئے۔ تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں فائرنگ کی زد میں آکر محمد رمضان عرف جانی، تھانہ روات کے علاقہ چھنی عالم شیر میں 11سالہ محمداذان اپنے والدکے پستول سے کھیلتے ہوئے فائرلگنے سے جاں بحق ہوگیا۔تھانہ روات کے علاقہ بگاشیخاں میں 11ستمبر کو دوگروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا پانچواں شخص ثاقب دم توڑ گیا۔ تھانہ سول لائنز کےعلاقہ میں گھر میں گھسنے والا ایک مبینہ چورشریف عرف شریفا فائرنگ سے ہلاک اور زاہد زخمی ہوگیا۔ تھانہ ترنول کے علاقے میں بلال کے والد ہمایوں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئے۔ کھوئی ناڑہ میں24 سالہ نوجوان محمد حفیظ نے پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور راجہ طارق اور موضع سوئی حافظ ڈھوک تنوچڑ کا رہائشی حاجی محمد سعید سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگیا۔