لاہور(کرائم رپورٹر سے)شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 615وارداتیں ، پولیس کے مطابق چوروں نے مختلف علاقوں میں15 گھروں سے لاکھوں کا سامان چرا لیا ،ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 53افراد سے لاکھوں روپے اورقیمتی سامان چھین لیے۔ 90 سے زائد شہریوں سے موبائل فونز،4 مقامات سے شہریوں سے موٹرسائیکلیں چھین لی جبکہ77موٹرسائیکلیں اور8گاڑیاں چوری اور متفرق چوری کی 366وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ مقدمات درج کر لئے گئےتاہم ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں گرین ٹاؤن میں اسلحہ کے زور پر توفیق بھٹی و فیملی سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے، زیورات،مصطفی آبادمیں ناصر سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے و موبائل، پیکوروڈپرجمیل سے 1 لاکھ 90 ہزار روپے و فون، سلامت پورہ میں عمر سے 2 لاکھ نقدی و موبائل، لیاقت آبادمیں فیصل سے 4 لاکھ و موبائل، گلشن راوی میں ارشد سے 2 لاکھ و موبائل، شاہدرہ میں اکرم سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے و موبائل،سندر میں عدنان سے 2 لاکھ و فون، ہڈیارہ میں حفیظ سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے و فون ،ریس کورس میں اشفاق سے 1 لاکھ روپے و موبائل فون چھین لیاگیا۔نصیر آباد سے ہاشم، راوی روڈ سے مقصود خان، ساندہ سے محمود سیال کی کاریں اور مانگا منڈی سے اشرف، اقبال ٹاؤن سے کاشف، مزنگ سے آصف جوئیہ، لوئر مال سے ممتاز علی کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔