لاہور(خصوصی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم،قاری عبدالعزیز، مولاناعبدالواجد، مولانا ابوبکر صدیق، مولانا سمیع اللہ، مولانامحمدارشد، قاری محمدامیر، مولانا محمد اقبال، مولانا عابد ارشاد نے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی اور بنیادی فرض ہے۔ اسلام اور پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔