اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے مختلف کارروائیوں میں 56کلوگرام منشیات، ممنوعہ کیمیکل برآمد کرکے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ موٹروےٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 30کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ کارروائی کے دوران گاڑی سے 5 پستول بھی برآمد ہوئے۔