کراچی( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے سی ٹی ڈی کا دورہ کیا۔وہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے تحت کام میں مصروف مختلف شعبہ جات میں گئے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک نے بریفنگ میں محکمانہ امور کی تفصیلات کا احاطہ کیا اور انہیں سی ٹی ڈی میں دستیاب افرادی قوت،آرمز ایمونیشن، آلات و سہولیات کے بارے میں بتایا۔