کراچی (پ ر) انجمن ترقی اردوکے اشتراک اور محبان بھوپال فورم کے زیراہتمام معروف افسانہ نویس کرن نعما ن کے پہلے مجموعہ’’ عکس باطن‘‘ کی تقریب اجراء سے انجمن کے صدر واجد جواد ، رضوان صدیقی ، جنرل سیکرٹری عابد رضوی ، ڈاکٹر رئیس صمدانی ، افسانہ نگار رحمان نشاط نے اپنے خطاب میں کرن نعمان کو ادب میں اچھا اضافہ قرار دیا، مقررین میں نسیم انجم، حمیرا اطہر اور گل بانو بھی شامل تھیں، فور م کی چیئرپرسن شگفتہ فرحت نے اپنے خیرمقدمی کلمات پیش کئے۔ نظامت شاہد مسرور نے انجام دی۔