کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی زیرِ نگرانی جاری 10روزہ جشنِ بہاراں کے پانچویں روز مہمانانِ خصوصی پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویڑن کے صدر اسلم سموں، پیپلز لیبر بیورو صدر ڈسٹرکٹ کورنگی عدنان حبیب و دیگر مرکزی کابینہ نے شرکت کی ،مہمانانِ خصوصی نے مختلف اسٹالز، پھولوں کی نمائش اور انتظامات کا معائنہ کیا، اس موقع پر اسلم سموں نے کہا کہ چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کورنگی ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں جس کی بدولت عوامی مسائل میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں، عدنان حبیب کا کہنا تھا کہ کورنگی ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبے، صفائی ستھرائی، اور عوامی سہولتوں کی فراہمی چیئرمین محمد نعیم شیخ کی سنجیدہ اور مخلص قیادت کا ثبوت ہیں، چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کورنگی ٹاؤن کو ایک مثالی ٹاؤن بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔