کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اہم اجلاس مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں سا نحہ مسجد خدیجتہ الکبری ترلائی اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے خلاف جمعہ 13فروری کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کیاگیا جس کے تحت ملک بھر میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ،علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا سانحہ تر لائی دشمنان اسلام کی سازش ، کارروائیوں کا مقصد پاکستان میں اتحاد امت کو پارہ پارہ کر کے مملکت خد اداد کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنا ہے ، پاکستان کےعوام یکجا ہوکر جمعہ کو یوم احتجاج میں ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر کے ثا بت کر دیں کہ پاکستان میں امت مسلمہ یکجا ہے اور مٹھی بھر شر پسند دہشت گرد اور ان کے سہولت کار اس اتحاد امت کو پارہ پارہ نہیں کرسکتے، ملک میں دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے لیکن حکومت اور انتظامیہ ایسے واقعات کو خاموش تماشائی بنی دیکھ رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔