• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے لوگ اذیت کا شکار، وجہ اونر شپ نہ لینا ہے، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک جانب اپنے9ٹاؤنز میں تعمیر و ترقی اور دوسری جانب کراچی کے حقوق کی جنگ بھی لڑ رہی ہے اور اپنے وعدے کے مطابق ہم اختیارات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں، جس طرح اجتماعی جدوجہد کے ذریعے جوہر پارک کو بحال کیا گیا اسی طرح شہر کے مسائل کو بھی حل کروائیں گے،یہ بات انھوں نےبدھ کو امیر ضلع قائدین انجینئر عبد العزیزاور ٹی ایم سی جناح ٹاؤن کے تحت ٹاؤن چیئرمین رضوان عبد السمیع، چیئر مین یوسی جنید مکاتی کے ہمراہ شبیر آبادجوہر پارک یوسی 8 میں فلاور شوکے افتتاح کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کراچی کے لوگ جس اذیت کا شکار ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ اونر شپ نہ لینا ہے، کر اچی نے گزشتہ سال 3256 ارب روپے کا ٹیکس دیا ہے، کراچی کا حق ہے کہ اسے ترقیاتی بجٹ دیا جائے اور عوام کے مسائل حل کیے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید