کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے زیرِ اہتمام “بدلتے ہوئے عالمی نظام میں پائیدار اور مستحکم پاکستان” کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا، جس میں ملکی و غیرملکی ماہرینِ معیشت، پالیسی سازوں اور اساتذہ نے شرکت کی، افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ جامعات و بورڈز محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ جامعات کو قومی استحکام میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا اور مسئلہ محور تحقیق، آبی تحفظ، قابلِ تجدید توانائی، نصاب کی جدید کاری اور جامعہ و صنعت روابط کے فروغ کے ذریعے علم کو عملی حل میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کانفرنس سے محمد عباس بلوچ ، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کو موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت اور سماجی عدم مساوات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے قابلِ عمل تحقیق ناگزیر ہے، علم کو جرائد تک محدود رکھنے کے بجائے عوامی مسائل کے حل کے لیے بروئے کار لانا چاہیے۔