• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم پی او کے تحت غیر قانونی گرفتاری ریاستی جبر کی مثال، حلیم عادل شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 431 محب وطن شہریوں کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، جن میں سے 272کو سینٹرل جیل اور 159 کو ملیر جیل سے رہا کروایا گیا جبکہ سو سے زائد کارکنان مختلف تھانوں سے رہائی پا چکے ہیں،ایم پی او کے تحت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں اور تشدد افسوس ناک ہے ، ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ، کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں صوبائی حکومت نے ایم پی او کے تحت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے بدترین ریاستی جبر کی مثال قائم کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید