• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مسجد خدیجتہ الکبریٰ ریاستی ناکامی کا ثبوت، ایم ڈبلیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سانحہ مسجد خدیجتہ الکبریٰؑ میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف اور شہدائے مظلوم کے بلندی درجات کے لیے مجلس وحدت مسلمین و دعا کمیٹی کی جانب سے محفل شاہِ خراسان پر تعزیتی جلسہ منعقد، چراغاں کیا گیا اور اجتماعی دعا کی گئی،تعزیتی جلسے میں مرکزی رہنما علامہ حیات عباس نجفی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی قابلِ مذمت اور ریاستی ناکامی کا ثبوت ہے،مسلسل دہشتگردی کے واقعات اس بات کا اعلان ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،سانحہ حکومتی اور ریاستی اداروں کی سنگین ناکامی ، غفلت اور دوغلی پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ یہ امر نہایت تشویشناک ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے سہولت کار آج بھی کھلے عام سرگرم ہیں اور افسوسناک طور پر انہیں حکومتی سرپرستی اور خاموش سہولت کاری حاصل ہے، کالعدم جماعتوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے بجائے محض کاغذی پابندیاں اور نمائشی بیانات دیے جا رہے ہیں،اس موقع پر آغا علی رضوی،ناصر الحسینی،راؤ کامران محمود ،علامہ لطیف قمی، علماء کرام، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید