کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ کسٹم آفسران سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق سعدی ٹاؤن اسکیم 33 چیک پوسٹ نمبر 5کے قریب حادثے میں موٹرسائیکل سوار 19سالہ عبداللہ ولد زاہد چشتی جاں بحق ہو گیا ، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی موٹر سائیکل سمیت گہرے گڑھے میں گر نے کے باعث جاں بحق ہو ا ، گلستان جوہرپرفیوم چوک کے قریب 68 سالہ محمود حسین شاہ ولد فرزان حسین شاہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موٹرسائیکل سے گرکرجاں بحق ہوگیا ، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، سرجانی ٹاؤن تھانہ کی حدود گلشن شیراز میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ٹریفک حادثے میں تین کسٹم آفیسر 45 سالہ ذیشان ، 40 سالہ صادق عزیز اور 50 سالہ عدیل زخمی ہوگئے ، طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ، ملیر مندرکے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 17 سالہ محمد امیتاز ولد محمد یوسف اور ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی ،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔