کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہےکہ شہر قائد کے عوام کو پانی جیسی بنیادی نعمت سے محروم رکھنا نااہلی، بدانتظامی اور مجرمانہ غفلت کی انتہا ہے،کراچی کے بیشتر علاقوں میں شہری پانی کی ایک بوند کو ترس رہے ہیں،جبکہ متعلقہ محکمے محض دعووں اور اعلانات تک محدود ہیں۔لیکیجز،بروقت مرمت کا فقدان اور غیر منصفانہ تقسیم اس بات کا ثبوت ہے۔