حضرت امام حسینؑ نے دین حق کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا، علامہ فرقان عابدی

September 24, 2023

کراچی (پ ر) حضرت امام حسینؑ نے دین حق کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا، آپ نے کربلا کے میدان میں باطل قوتوں کو شکست فاش دی۔ ان خیالات کا اظہار علامہ فرقان حیدر عابدی نے کنیز فاطمہ میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت’’پیغام حضرت امام حسینؑ کانفرنس‘‘ کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ آرگنا ئزیشن کے بانی و جنرل سیکرٹری سید محمد سبطین نے کہا کہ امام حسینؑ نے کربلا کے میدان میں عظیم قربانی پیش کی۔کانفرنس سے مولانا مرزا طاہر حبیب، علامہ جواد زیدی، علامہ آغا سبط حیدر موسوی، علامہ نثار احمد قلندری،علامہ قاضی احمد نورانی سردار عمار سنگ اور دیگر نے خطاب کیا۔