جنگ کا اعزاز

September 24, 2023

(اسٹاف رپورٹر)روزنامہ جنگ نے 21ستمبر کو ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پندرہ کھلاڑیوں اور تین ٹریولنگ ریزرو کی خبر سب سے پہلے شائع کرکے ایک بار پھر دیگر میڈیا گروپس پر بازی لے لی۔ یہ خبر ہمارے سنیئر رپورٹر عبدالماجد بھٹی نے فائل کی تھی۔ایسے وقت میں جبکہ میڈیا میں پاکستان ٹیم کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہورہی تھیں جنگ نے پہلے اور درست خبر دینے کی روایت کو برقرار رکھا۔