گورنر ہاؤس کا ایک حصہ آئی ٹی تعلیم کے لیے مختص

September 24, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر ہاؤس سندھ کے ایک حصے کو آئی ٹی تعلیم دینے کے لیے مختص کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس سندھ کا ایک حصہ طلبہ و طالبات کی پڑھائی کیلئے مختص کردیا گیا ، 50 ہزار نوجوانوں کے فری آئی ٹی کورسز کیلئے 24 ہزار اسکوائر فٹ کا فلور تیار کرلیا گیا۔ایئر کنڈیشنڈ مارکی، کیفے ٹیریا ، گارڈن ایریا، پارکنگ سمیت خوبصورت فانٹین بنایا جا رہا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ آئی ٹی کورسزسے3 بلین ڈالرکا ایکسپورٹ بڑھے گا، ملک میں سیاست ہورہی ہے، گورنرہاؤس میں تعلیم اورصحت کیلئے کام ہورہا ہے۔ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ 5 لاکھ لوگوں کو مفت صحت کارڈ دینے جارہے ہیں ، تمام اقدامات میں گورنر ہاس یا سندھ حکومت سیکوئی پیسہ نہیں لیا۔