خیبر پختوتونخوا بیرونی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش مقام ہے، اعجاز آفریدی

September 24, 2023

پشاور(لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر اعجاز خان آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختوتونخوا بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کافی پرکشش مقام ہے جہاں پر سیاحت ٗ معدنیات اور دیگر اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےاوور سیز بزنس فورم برطانیہ کے چیئرمین محمد فاروق خان کی سربراہی میں فورم کے وفد کی چیمبر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کے دیگر اراکین میں سلمان دوسا ٗ محمد فیاض خان ٗ نعیم اللہ شاہ ٗ وامیک ٗ امجد علی اور نعمان علی شامل تھے جبکہ ملاقات کے دروان سرحد چیمبر کے سیکرٹری جنرل سجاد عزیز بھی موجود تھے۔