پشاور(وقائع نگار) سی ای او پیسکو قاضی محمد طاہر کے احکامات پر سپیشل ٹاسک فورس کا غیر قانونی کنکشنز کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ ریڈ کے دوران ایس ڈی او فقیر آباد ڈویژن محمد آصف، سپرنٹنڈنٹ حسیب اللہ اور یونین چیئرمین سہیل خان کی سربراہی میں فقیر آباد، زریاب و غریب آباد میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کئے گئے۔ ڈیفالٹروں سے بقایاجات کی مد میں تین دن کے اندر 30 لاکھ سے زائد ریکوری عمل میں لائی گئی اور کئی ڈیفالٹرز کی بجلی سپلائی بھی منقطع کی گئی۔ ٹاسک فورس کی جانب سے 8 افراد کے خلاف ایف آئی آر کے لئے تھانہ فقیر آباد اور تھانہ پہاڑی پورہ کو مراسلے ارسال کئے گئے۔