• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری مزید 37 موٹرسائیکلوں، 2 گاڑیوں سے محروم، سٹریٹ کرائم بھی جاری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبراور چوری وغیرہ کی 71 وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 20موٹر سائیکلوں ،طلائی زیور،موبائل فون اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،18افرادسے جھپٹا مارکران کے موبائل فونز اوررقم چھین لی گئی۔تھانہ سٹی کے علاقہ گوالمنڈی میں دونامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر اسماعیل خان سے موبائل اور 5ہزارروپے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں تین موٹرسائیکل سوار محمد بلال سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 5ہزار روپے ،سکیم 7میں تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرانور علی سے 2 موبائل اور 10ہزار روپے ، محمد کامران اور محمد رضا سے 3نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین کر محمد رضا کو چاقو مار کے زخمی کر دیا۔تھانہ بنی کے علاقہ محلہ ہری پورہ میں دوموٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر عمر علی سے موبائل چھینے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائر مارکراسے زخمی کردیا۔تھانہ صادق آباد کے علاقہ مسلم ٹاؤن میں تین ملزمان اسلحہ کی نوک پر فائق اوراس کے چاردوستوں سے 5 موبائل مالیتی 5لاکھ 95ہزار روپے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ افشاں کالونی میں 2موٹرسائیکل سوار یاسر شمیم سے گن پوائنٹ پر اس کاموٹرسائیکل اور10ہزار روپے،تھانہ روات کے علاقہ اٹامک کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمحمد جہانگیر کی والدہ کے کانوں سےطلائی بالیاں وزنی آدھا تولہ کھینچ کرفرار ہو گیا ۔تھانہ بنی کے علاقہ شاہ نذرپل کے قریب ذیشان کی دکان کے تالے توڑ کر 30ہزار روپے اور بونڈ مالیتی 7ہزار روپے ،کری روڈ پر اسلم جاوید کی دکان سے بیٹری،7ایم ایم پسٹل10لاکھ60ہزار500 روپے ،تھانہ روات کے علاقہ ریڈیو کالونی میں محمد عبدالستار خا ن کی بھینس اور بچھڑاچوری ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید