کراچی (پ ر ) ملک گیر سطح پر ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پاکستان سنی تحریک کی جانب سے مشاورتی کمیٹی جلد بنائی جائے گی ،سنی تحریک کے صدرثروت اعجاز قادری اور سیکرٹیری جنرل بلال سلیم قادری کی سرپرستی میں مشاورتی کمیٹی عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا سلیکشن کریگی ، ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان سنی تحریک نے کچھ تجاویز مانگی تھیں عوامی فلاح بہبود کے کام کرنے والوں کو ترجیح دی جائیگی ،انہون نے کہا کہ قوم نے سب کو آزما کر دیکھ لیا ،قوم اب ملکی معیشت اور عوامی مسائل کا حل چاہتی ہے،قوم کو سنی تحریک سے امیدیں وابستہ ہیں ،ہم تمام مسائل حل کروا کر دم لیں گے ،بلا ل سلیم قادری نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں اب عوام کسی بھی امتحان کے لئے تیار نہیں ہیں ،پچھلی حکومتوں نے الیکشن جیتنے کے بعد عوام کو مایوس کیا ہے ،اب ملک میں عوام کی حکمرانی کا وقت آگیا ہے،عوام کا دکھ درد رکھنے والے کو سنی تحریک ٹکٹ دے گی ،دونوں رہنماؤں نے نگراں حکومت سے درخواست کی ہے کہ ماہ ربیع الاول میں نکا لے جانے والے جلوسوں اور محافلکی سیکورٹی فول پروف بنائی جائے۔