کراچی(پ ر) مجلس محبان محمد وآل محمدﷺ کے روح رواں تجمل حسین عابدی کےمطابق جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں مرکزی جلسہ17ربیع الاول کو نشتر پارک سولجر بازار میں شب9بجے منعقد ہوگا،صدارت علامہ رضی جعفر نقوی کرینگے، جبکہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و ذاکرین سیرت النبیﷺ پر روشنی ڈالینگے ،نامور شعراء کرام اور نعت خواں بارگاہ رسالتﷺ و امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے۔