• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی نمبر 4میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مکینوں کا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی نمبر4 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائےہوئے مکین کے الیکٹرک کےخلاف سٹرک پر آگئے،مظاہرین میں خواتین ،بزرگ اور بچےشامل تھے،مظاہرین کا کہناتھاکہ گرمیوں کے بعد موسم سرمامیں بھی دن اوررات کو3سے 4مرتبہ2گھنٹےغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث علاقے میں پانی کا بحران پیدا ہو گیاہے، بجلی آتی ہےتو پانی نہیں آتااورپانی آتا ہے توبجلی نہیں ہوتی ہے،مظاہرین کا کہناہے کہ بجلی کابل بروقت اداکرنے کے باوجود ہمیں اذیت میں کیوں مبتلا کر رکھاہےمظاہرین نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کے خلاف فوری کارروائی کرکے بجلی کی بلا جواز لوڈ شیڈنگ ختم کرائی جائے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید