• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت علیؑ کی حیات طیبہ مسلمانوں کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امیر المومنین حضرت علیؑ ابن ابی طالب کی ولادت کے پرمسرت موقع پر کہا ہے کہ حضرت علیؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، خدا اور پیغمبر اکرم ﷺپر ایمان رکھنے والوں کے لئے 13 رجب المرجب بڑی خوشی کا دن ہے ،انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؑکی خصوصی تربیت پیغمبر گرامی ؐنے کی وہ ہمہ وقت پیغمبر گرامی کے ساتھ رہے، حضرت علی ؑکے اجتماعی و سیاسی مسائل میں سیاست علوی ایک ایسا باب ہے جس کے گہرے مطالعے کی ضرورت ہے ،بحرانی حالات میں انہوں نے جس طرح کامیاب حکمرانی کی اور منفرد و جامع طرز جہاں بانی عطا کیا اس سے آج بھی استفادہ کیا جارہا ہے، امیرالمومنین کے عدل و انصاف کے نفاذ کا منفرد پہلو انہیں دنیا کے تمام حکمرانوں سے جدا اور منفرد کرتا ہے،حضرت علی ؑ کا طرز حکمرانی اقوام متحدہ کے چارٹر میں شامل کیا گیا ہے ،آپ نے عدل و انصاف کا معاشروں، ریاستوں، تہذیبوں، ملکوں، حکومتوں اور انسانوں کے لیے انتہائی اہم اور لازم ہونا اس تکرار سے ثابت کیا کہ عدل آپ کے وجود اور ذات کا حصہ بن گیا اور لوگ آپ کو عدل سے پہچاننے لگے،انہوں نے کہا کہ ہم صبر و تحمل و استقامت کا دامن تھام کر آپ کی تعلیمات کی روشنی میں نظام کی تشکیل کے لئے کوشاں رہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید