• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر شپ عوامی مینڈیٹ سے حاصل، قبضے کا سوال ہی نہیں، ڈپٹی میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نےحافظ نعیم الرحمنٰ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میئر شپ عوامی مینڈیٹ سے حاصل ہوئی کسی قبضے کا سوال ہی نہیں ،پیپلزپارٹی تنقید نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، کراچی میں ترقیاتی منصوبے الزامات کا نہیں عملی کارکردگی کا ثبوت ہیں،پیپلز بس سروس نے شہریوں کو محفوظ اور باعزت سفری سہولت دی، پانی کے منصوبے شہری ضرورت ہیں انہیں متنازع بنانا ناانصافی ہے ،ڈپٹی میئر نے مزید کہا کہ حافظ نعیم جان لیں آئینی ترامیم جمہوری عمل کا حصہ ہیں کسی جماعت کے خلاف نہیں،منفی بیانات کے بجائے تعمیری سیاست وقت کی ضرورت ہے ،سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں عملی اقدامات ضروری ہیں،پیپلزپارٹی شہر کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی ،جماعت اسلامی نے رونے دھونے کے علاوہ شہر کو کچھ نہیں دیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید