• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن، 6 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں، پیپلز یونائیٹڈ لیبر الائنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پیپلز یونائیٹڈ لیبر الائنس کے جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ واٹر کارپوریشن میں ایک اندازے کے مطابق اس وقت 6 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں کراچی واٹر اینڈسیوریج کارپوریشن میں 2020 سے فوتگی کوٹے پر بھرتی نہ ہونے سے 150سے زائد وفات پانے والے ملازمین کی بیوائیں اور بچے ملازمتوں سے محروم ہیں جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے گریڈ ایک تا چار کی بھرتی پر پابندی کے خاتمے کے بعد کئی محکموں اور اداروں میں بھرتی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے لیکن واٹر کارپوریشن میں بھرتی کا عمل شروع نہ ہونے سے افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہےجس سے کام بھی متاثر ہوریا ہے، انہوں نے میئر کراچی وچیئرمین واٹر کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوتگی کوٹے پر بھرتی کے ساتھ گریڈ ایک تا گریڈ چار کے ملازمین کی اسامیوں پر ملازمین کے بچوں کو فوقیت دیتے ہوئے افرادی قوت کی کمی کودور کرنے کے لیے بھرتی کی جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید