• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے کالجز مسائلستان بنتے جا رہے ہیں، پرنسپلز اور ڈی ڈی او تعینات نہیں، سپلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن ( سپلا) کے مرکزی صدر منور عباس، سیکرٹری جنرل غلام مصطفیٰ کاکا، دیگر رہنماؤں پروفیسر مشتاق پھلپوٹو اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ سندھ کے کالجز مسائلستان بنتے جارہے ہیں، ان مسائل کے حل کے لیے نہ کوئی سنجیدہ اقدامات ہوتے نظر آرہے ہیں اور نہ ہی کوئی اس کے لیے سوچ رہا ہے، محکمہ کالج ایجوکیشن کی سنجیدگی کا اندازہ یہان سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ سندھ بھر کے کئی کالجز میں نہ پرنسپل تعینات کیے گئے ہیں اور نہ ہی کسی کو ڈی ڈی او شپ دی کے لیے کسی کو نوٹیفائیڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کالجز مالی بحران کے ساتھ ساتھ لیکچررز اور ٹرانسفر کیے گئے اساتذہ کی رلیونگ، جواننگ اور تنخواہوں سے محروم ہیں، جبکہ بڑے بڑے نامی گرامی کالجز میں چپڑاسی، جمعدار، چوکیدار اور مالی تک نہیں جس کے سبب کالجز سے چوری معمول بن چکا ہے اور کالجز بھوت بنگلا اور آثارِ قدیمہ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید