• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو دو سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا ای چالان موصول

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہری کو دو سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا ای چالان موصول، متاثرہ شہری کے مطابق اس کی موٹر سائیکل 7دسمبر 2023کو لیاقت آباد کے علاقے سے چوری ہوئی تھی جس کی باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود موٹر سائیکل برآمد نہیں ہوسکی لیکن 28دسمبر 2025کو اچانک اسے ای چالان موصول ہوا، نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور کے قریب ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا ہے،متاثرہ شہری نے پولیس اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ موٹر سائیکل برآمد، ای چالان کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ اصل ذمہ داروں کا تعین ہوسکے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید