آسٹریا: مسجد بیت المعمورسالز برگ میں میلادالنبیﷺ کی محفل

September 25, 2023

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا کے صوبہ سالزبرگ میں مسجد بیت المعمور میں جشن میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی یوکے سے آئے علامہ مولانا منیب عطاری شاہ مدنی نے خصوصی شرکت کی محفل میں پاکستانی کمیونٹی نے آسٹریا بھر سے شرکت کی۔محفل کا آغاز قاری محمد ارشد کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیاسید عثمان شاہ نے شان رسول مقبولﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ علامہ مولانا منیب شاہ مدنی نے خصوصی خطاب میں حضور اکرم ﷺکی شان تفصیل سے بیان کی۔شرکاء محفل نے مل کر ہدیہ درود وسلام پیش کیا۔ علامہ مولانا منیب شاہ مدنی نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ ،شرکاء اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعاکی،محفل کے اختتام پر شرکاء کو ڈنرپیش کیا گیا۔