کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس کے 12 افسران کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے، آئی جی سندھ نے ایک حکمنامے کے تحت فیصل بشیر میمن کو اے آئی جی فرانسک ڈویژن ،راجہ اظہر محمود کو ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی رینج،نسیم آرا پہنور کو ایس پی سروے اینڈ فارنر سیکورٹی سیل اسپیشل برانچ کراچی،عبدالعظیم تنیو کو ایس پی اسپیشل برانچ سکھر،عاصم علی بھٹو کو ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈسٹرکٹ لاڑکانہ ،شاہ جہان خان کو ایس پی ہیڈ کوارٹرز ویسٹ زون کراچی،آصف علی بھگیو کو اے ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ لاڑکانہ رینج،جاوید ضمیر الدین فاروقی کو اے ڈی آئی جی ایڈمن کرائم برانچ سندھ،سعادت علی یاسین کو ایس پی ایس پی یو ( سی پیک ) سندھ،آصف شہزاد ابڑو کو ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈسٹرکٹ حیدرآباد جبکہ خالد حسین مخدومی کو اے آئی جی لیگل تھری سی پی او سندھ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔