کوئٹہ: سابق خاتون رکن اسمبلی کی گاڑی نامعلوم افراد لے اڑے

September 26, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) جناح روڈ پر سابق خاتون رکن اسمبلی کی گاڑی نامعلوم افراد لے اڑے، پولیس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی سابق خاتون رکن اسمبلی زبیدہ کاکڑ کا بھائی حافظ زین الدین کاکڑان کی گاڑی میں جناح روڈ گیا تھا جہاں گاڑی کھڑے کی جسے نامعلوم افراد چرا کر لے گئے ۔