شیخ زید ہسپتا ل کی مشینری اور عملے کو فعال بنانے کےلیے اقدامات کیے جائیں،بی این پی

September 26, 2023

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری، پارٹی کے ضلعی کونسلر حاجی جاوید کوثر سمالانی اور ضلعی سوشل میڈیا کمیٹی کے ممبر غلام مصطفیٰ مری نے گزشتہ دنوں دشت میں ڈاکوئوں کے ہاتوں رکشہ ڈرائیور شیر زمان گرگناڑی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک دلخراش واقعہ ہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کی کہ وہ بے گناہ رکشہ ڈرائیور شیر زمان گرگناڑی کے قاتلوں کو کیفر کردار پہنچائے۔ بی این پی کے رہنمائوں نے شہید ہونے والے رکشہ ڈرائیور کے لواحقین کیساتھ گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہمدردی کی اور کہا کہ وہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہیں ۔درایں اثنا ءبلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری سے ہزار گنجی کے لعل آباد سے پارٹی رہنمائوں اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک وفد نے چیئرمین کریم محمد حسنی کی قیادت میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں قبائلی عمائدین ٹکری اللہ گل محمد حسنی، حاجی محمد اسلم محمد حسنی، چیئر مین رحمت اللہ محمد حسنی، میر محمد یوسف محمد حسنی اور ٹکری عبد المنان محمد حسنی ہمراہ تھے جبکہ اس موقع پر بی این پی نوشکی کے سابق ضلعی صدر میر عطااللہ مینگل بھی موجود تھے۔ وفد نے شیخ زید ہسپتال سے متعلق عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے سٹی اسکین مشین اور ایم آر آئی مشین خراب ہے جبکہ اسٹاف کی کمی ایمرجنسی وارڈ، گائنی وارڈ ،شعبہ حادثات، ٹراماسینٹر ،کارڈک،نیورو،گیسٹرو وارڈز غیر فعال ہیں۔