کرسمس ڈیمانڈ میں اضافے کے باوجود خالی اسامیوں کی تعداد میں مسلسل کمی

September 27, 2023

لندن (پی اے) ایک نئی ریسرچ میں پتہ چلا ہے کہ ملازمتوں کیلئے اسامیوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے حالانکہ ریٹیل اور لاجسٹکس جیسے سیکٹرز کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے کیونکہ کمپنیاں کرسمس سیرن کیلئے تیاریاں کر رہی ہیں۔ جابز سائٹ ایڈزونا کا کہنا ہےکہ جولائی کے مقابلے اگست میں خالی اسامیوں کی تعداد صرف ایک فیصد کم ہو کر 1,039,198ہوگئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ سالانہ مشتہر تنخواہوں میں جولائی سے اگست تک کمی آئی ہے لیکن گزشتہ سال تنخواہیں اس وقت کے مقابلے میں 3.35فیصد زیادہ رہیں جابز سائٹ ایڈزونا کے مطابق ایمپلائرز کی جانب سے مشتہر تنخواہوں کے بغیر ملازمتیں پوسٹ کرنے کا رجحان جاری ہے کیونکہ بزنسز نئے جاب کرنے والوں کیلئے تنخواہ کی شرح کو خفیہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگست میں 110,000 سے زائد دستیاب اسامیوں کے ساتھ ٹیچنگ سیکٹر میں اسامیوں پر سب سے زیادہ ریکروٹمنٹ ہوئی ہے۔ سٹڈی میں پتہ چلا کہ گزشتہ اگست کے مقابلے میں اب تقریباً دگنا زیادہ ٹیچنگ رولز کردار دستیاب ہیں۔ ریٹیل اینڈ لاجسٹکس اور گودام سیکٹرز میں مشتہر ملازمتوں میں ماہانہ سب سے بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جولائی میں بڑی گروسری چینز میں، خاص طور پر مستحکم گروتھ ہوئی ہے ایڈزونا کے شریک بانی اینڈریو ہنٹر کا کہنا ہے کہ ڈیٹا برطانیہ کی پوری معیشت میں اسامیوں اور تنخواہوں میں معمولی کمی کے ساتھ کچھ کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، جس کی توقع شاید اگست میں کی گئی تھی لیکن اتنی نہیں ہے جتنی کہ ہم عام طور پر سال کے حالیہ وقت دیکھ رہےہیں۔ تاہم یہ ہو سکتا ہے کہ سال رواں کے آغاز میں اس کی توقع کی گئی تھیں کیونکہ اسامیاں اپنی بلند ترین سطح پر تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ رجسٹرڈ تنخواہوں میں کمی یہ ظاہر کرتی ہے کہ آجر مسلسل اپنی ٹیموں کو بڑھانے کے بارے میں محتاط رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ موجودہ ملازمین کی جانب سے اپنی تنخواہوں میں اضافے کی درخواستوں پر مشتعل ہونے سے چوکنا رہبں۔ انسٹی ٹیوٹ فار ایمپلائمنٹ سٹڈیز کے ڈائریکٹر ٹونی ولسن کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا اس بات کے ثبوت کو زیادہ اہمیت دیتا ہے کہ لیبر مارکیٹ ڈھیلی پڑ رہی ہے اور ایک سال پہلے کی اسامیوں کے مقابلے میں تعداد کم ہونے کے ساتھ اس بات کی علامت ہے کہ مشتہر کی جانے والی تنخواہیں گرمیوں میں کم ہونا شروع ہو سکتی ہیں تاہم اس کے باوجود تاریخی سٹینڈرڈز کے مطابق اسامیاں بہت زیادہ رہتی ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ فرمز اپنی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے کچھ زیادہ وقت لے رہی ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے لوگوں اب بھی صحیح امیدواروں اور سکلز کی تلاش میں جدوجہد کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے۔