شہر میں قائم غیر قانونی بھانہ جات کی منتقلی اور آوارہ کتوں کی تلفی شروع

September 27, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریگولیشن برانچ کی معطلی کے بعد میونسپل کارپوریشن کی کاروائیاں تیز‘ شہر میں قائم غیر قانونی بھانہ جات کی منتقلی اور آوارہ کتوں کی تلفی شروع کردی‘ اے ایل ایس میاں ابراہیم نے ایم اے جناح روڈ‘ کڈنی سنٹر‘ طارق آباد اور دیگر علاقوں سے213کتے تلف کئے اور 10کباڑ شاپس کو ڈینگی کے نوٹس جاری کئے ‘ انفورسمنٹ انسپکٹر عبدالحمید نے عوامی شکایات پر شہری حدود سے81بھانہ جات شفٹ کروائے۔