کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کیبلز اور ابھی سیلری( AbhiSalary )موبائل ایپلی کیشن کے ساتھ شراکت داری ،پاکستان کیبلز کے ملازمینکو مالی ضرورتوں کو بروقت پورا کرنے میں مدد فراہم کی جاسکے گی ،تفصیلات کے مطابق، ابھی ،نے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی فراہمی کے زریعے ملازمین کو بااختیار بنانے والی کمپنی معروف کیبل مینوفیکچرر پاکستان کیبلز لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد پاکستان کیبلز کے ملازمین کو AbhiSalary (تنخواہ تک کسی بھی وقت رسائی) کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ملازمین کی مالی ضرورتوں کو بروقت پورا کرنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔