حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) خیرپور میں کمسن فاطمہ فرڑو کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار مرکزی ملزم پر پولیس مہربان، عدالت میں پیشی کے بعد ہتھکڑیاں کھول کر پولیس موبائل کی فرنٹ سیٹ پر بٹھایا گیا اورموبائل فون کی بھی اجازت دیدی،سوشل میڈیا پر قتل کیس کے مرکزی ملزم کو پولیس کی جانب سے خصوصی پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر سندھی میڈیا اور سماجی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایاہے اورمعاملے کی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔