• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی کمپنی کا ڈرائیور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی، 9 وارداتیں

لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹرسے) بھٹہ چوک کے قریب نجی کمپنی کا ڈرائیور کیش لیکر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کو شش کی تو اس نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے کمپنی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو فرار ہوگئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی زخمی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ،فیکٹری ایریا میں ڈاکو شہباز کے گھر سے 11 لاکھ روپے ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء ، مغل پورہ میں الیاس کی دکان سے 70 ہزار روپے اور موبائل فون ، ساند ہ میں ڈاکو حسین کی دکان سے 11 ہزار اور موبائل فون ، رائیونڈ سٹی میں ڈاکٹر اسلم سے 80ہزار اور موبائل فون ، ساندہ میں تبریز سے 27ہزار اور موبائل فون ،مصری شاہ میں تابش بٹ سے 5 ہزار روپے اور موبائل فون ، پرانی انارکلی میں گلاب خان سے 18 ہزار اور موبائل فون ،سبزہ زار میں ڈاکو آصف سے 11 ہزار روپے اور موبائل فون ،لٹن روڈ پر ڈاکو عمران سے 2 ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے حبکہ اقبال ٹاون،ہنجروال، جوہر ٹاون، ڈیفنس، گرین ٹاون، باغبانپورہ سے کاریں اور ہنجروال ، ریس کورس ،بی سٹی ، بھاٹی گیٹ ش، شاہدرہ ٹاون ، اسلام پورہ ،قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔ مانگا منڈی میں انکسار کے گھر ساڑھے 4 لاکھ کی چوری ہوگئی ۔
لاہور سے مزید