فرینکفرٹ( پ ر)جیزز دی سیور چرچ منسٹری کے چیئرمین ہارون اقبال بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ فیصل آباد جڑانوالہ میں بائبل مقدس کی توہین ، مسیحی سکالر پاسٹر غزالہ شفیق اور ان کے وکیل لوق وکٹر ، پاسٹر وکی کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ہارون اقبال بھٹی نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو مسیحی قوم بھرپور احتجاج کرے گی۔ انہوں نے پاسٹر غزالہ شفیق اور ان کے وکیل لوق وکٹر کی جرأت سراہا ہے۔