نوشیروان عادل کی والدہ پاکستان میں وفات پا گئیں

September 29, 2023

برمنگھم ( نمائندہ جنگ ) قومی ائر لائن کے جنرل منیجر نوشیروان عادل کی والدہ پاکستان میں وفات پا گئیں۔ نوشیروان عادل والدہ کی وفات کی اطلاع ملنے پر یورپ یوکے میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، پی آئی اے کے چیئرمین اسلم آر خان ایم ڈی ،سیکرٹری سول ایوی ایشن، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق کے علاوہ پاک میڈیا سنٹر یورپ یوکے، کے سی ای او سمیت صحافی تنظیموں قومی ائر لائن برمنگھم کے منیجر پرویز اقبال وڑائچ اور عبدالغفار نے نوشیروان عادل سے دلی تعزیت کی ہے۔نوشیروان عادل کی والدہ کی وفات پر ایک تعزیتی نشست مسجد نورالحرم میں منعقد ہوئی جس میں خطیب مولانا ظفر صدیقی نے والدہ کی سیرت پر گفتگو کی اور نوشیروان عادل کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظھار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔