• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ڈیڑھ ماہ قبل شجاع آباد کے علاقے چاہ ڈھورے والا میں رابری کی واردات کے دوران عبدالحمید کے قتل کے مقدمے میں مطلوب تینوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ملزمان سے 03 پسٹل برآمد کر لیے گئے واضح رہے 12 اگست کی رات 9 بجے سکندر آباد جاتے ہوئے ڈھورے والا پل کے قریب موٹر سائیکل سوار عبدالحمید ولد محمد رمضان قوم آرائیں سکنہ چاہ بوٹے والا کو 03 نامعلوم ڈاکوؤں نے واردات کے دوران فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔
ملتان سے مزید