• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریم ؐتما م جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے، چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماچوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐتما م جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں،تعلیمات مصطفیؐ پر عمل پیرا ہوکر ملت اسلامیہ اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرسکتی ہے۔نبی آخر الزماں سےمحبت ہر مسلمان کے دل میں ہے اور حرمت رسول ؐپر مسلمان کٹ مرنے کو تیار رہتے ہیں ۔ایک پیغام میں انہوں نے نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان 12ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبیؐ کے طورپر مناتے ہیں جشن آمد مصطفیٰ کے سلسلہ میں صلوۃ وسلام کی بابرکت محافل سجائی جاتی ہیں، یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں نبی رحمتؐ دنیا میں تشریف لائے۔انہوں نے کہا کہ جشن عید میلادا لنبیؐ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تعلیمات مصطفیؐ پر عمل پیرا ہوکر مسلمان اور خصوصاً پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں جب تک ملت اسلامیہ دامن مصطفیؐ سے وابستہ رہی دنیا پر مسلمانوں کا راج رہا۔انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول ہر مسلمان کے لیے باعث عقیدت ومحبت ہے، ا س ماہ مقدس میں محبوت کائنات کا ظہور ہوا۔
کوئٹہ سے مزید