راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر وغیرہ کی وارداتوں میں شہری 46موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،موبائل فونز،اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔15افراد سے جھپٹا مار کر موبائل فونز چھین لئے گئے۔تھانہ سٹی کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار سید مدثر سے اسلحہ کی نوک پر 3لاکھ 90ہزار روپے ، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں دونامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرعجب خان سے موٹرسائیکل اور40ہزارروپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ مسلم کالونی میں دونامعلوم ملزمان محمد خبیب سے اسلحہ کی نوک پرموبائل اور7 ہزار روپے،تھانہ صدرواہ کے علاقہ نیوسٹی فیزون میں دوموٹرسائیکل سوار اشمل علی خان سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ،موبائل اور ایک لاکھ روپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ راول پارک کے قریب دوموٹرسائیکل سوار محمد مظہر سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل، 38ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ لالہ زار میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمد حسن بدر کاموبائل اور20ہزار روپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ڈھوک وجن میں نامعلوم سوار ی محمد امیر سے گن پوائنٹ پر اس کاموٹرسائیکل اور موبائل ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ ڈھوک گجرمیں نامعلوم ملزم اسلحہ کی نوک پردانش علی کاموٹرسائیکل،موبائل اور41ہزار روپے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ علی ٹاؤن میں دونامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرخالد محمود اوراس کے دوست اربازرضا سے موٹر سائیکل او ردو موبائل فون چھین کرلے گئے ۔اسلم شہید روڈ پر عابدہ بی بی کے گھرکا گیٹ پھلانگ کر 50 ہزارروپے اورسونا مالیتی 4لاکھ روپے،مصریال روڈ پر ذوالفقار الدین کے گھر سے تین موبائل ،بھاٹہ چوک میں ساجد محمود کاایک کاٹن مالیتی ایک لاکھ 44ہزار480روپے ، گرجا روڈ پر محمدجلال کی 3 بکریاں، محمد یامین کے گھرسے ساڑھے تین لاکھ روپے، ٹاہلی موہری میں ارتشام الحق کے کمرے سے 4موبائل چوری کرلئے گئے ۔گلشن آبادمیں خاور کی گاڑی میں لفٹ لینے والی تین عورتوں نے اس کی جیب سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے نکال لئے ۔