اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) کراچی کے صنعتی صارفین کیلئےنیپرا میں رعایتی پیکچ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت میں غیر معمولی تاخیر پر اندسٹری نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز نےکہا ہےکہ سٹیل انڈسٹری طویل عرصے سے بجلی کے یکساں ٹیرف سے محروم ہے،ترجمان واجد بخاری نے کہا کہ بروقت فیصلہ سازی نہ ہونے سے سبسڈی کے اطلاق میں رکاوٹیں حائل ہیں ملک بھر کی صنعت پیکچ سے مستفید ہورہی ہے تاہم کراچی کی انڈسٹری کو محروم رکھنا امتیازی سلوک ہے اس طرح کے اقدامات کاروباری برادری کے اعتماد کوٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔