اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس سپرا نے نجی ٹی وی کے شو میں ہاتھا پائی پر تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ گزشتہ روز عدالت نے سماعت کے بعد پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض 4 اکتوبر تک کیلئے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں ہاتھا پائی کرنے پر مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ کی مدعیت میں شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔